facebookgoogle plustwitteryoutube

مراجعہ (اس اللہ تعالی کو پہچانو جس کے علاوہ کوئی معبود نہیں ہے)-(2)
261

مراجعہ (اس اللہ تعالی کو پہچانو جس کے علاوہ کوئی معبود نہیں ہے)-(2)

1-محبت کی تعریف بیان کرو؟

2-اپنے آپ پر اور اپنی زندگی پر اللہ تعالی سے اپنی محبت کے نتیجے میں پڑںے والے اثرات کا شمار کروائیں۔

3-اللہ تعالی سے خوف یا امید کے بناء صرف اس سے محبت کی بنیاد پر اس کی عبادت کرنا ممکن ہے؟ اپنے جواب کو انبیاء کرام کے احوالِ زندگی سے تقویت پہنچائیں۔

4-جب بندہ اللہ تعالی کا محبوب بن جاتا ہے، تو اس کو کیا حاصل ہوتا ہے؟

5-اپنی معلومات کے مطابق اللہ تعالی کے اسماء و صفات اور اس کی محبت کے درمیان پائے جانے والا تعلق بیان کریں۔

6-کیا اللہ تعالی کی ذات سے امید رکھنے میں عمل کا داعیہ پیدا ہوتا ہے؟ اللہ تعالی کے فرمان:{تو جسے بھی اپنے پروردگار سے ملنے کی آرزو ہو اسے چاہئے کہ نیک اعمال کرے اور اپنے پروردگار کی عبادت میں کسی کو بھی شریک نہ کرے۔ کی روشنی میں گفتگو کریں۔}(الکھف: 110)

7-کیا اللہ تعالی کی ذات سے امید رکھنے کا مطلب اس کا خوف نہ رکھنا ہے، یا اللہ تعالی کا خوف لازمی طور پر ناامیدی کا سبب ہوتا ہے؟

8-اپنی معلومات کے مطابق اللہ تعالی کے بعض وہ اسماء و صفات بتائیں، جن سے اللہ تعالی کی ذات سے امید پیدا ہوتی ہے۔

9-وہ امور شمار کروائیں، جن سے آپ میں اللہ تعالی کا خوف بڑھتا ہو؟

10-اپنی یاد داشت کے مطابق اللہ تعالی کے وہ اسماء و صفات ذکر کریں، جن سے دل میں خوف پیدا ہوتا ہے۔

11-اللہ تعالی کی ذات سے خوف رکھنے والے کے لئے کیا کرنا مناسب ہے؟

12-پاکی، نماز، روزہ، زکاۃ اور حج میں سے ہر ایک میں اعمال و سلوکیات کے باب میں بندگی کے پڑنے والے خصوصی اثرات کی ناگزیر تعریف کیا ہے؟

13-بے نمازی کے ایمان کے بارے میں کیا تصور کیا جاسکتا ہے؟ اپنے جواب کی دلائل کی روشنی میں وضاحت کریں۔

14-کیا یہ تصور کیا جاسکتا ہے کہ کوئی شخص نماز تو پڑھتا ہو، اور اس کی نماز اس کو برائیوں اور منکرات سے باز نہ رکھتی ہو؟

15-اللہ تعالی پر ایمان کا اولاد، بیوی، رشتے دار، پڑوسی اور سارے لوگوں کے ساتھ حسنِ سلوک کے درمیان پائے جانے والے تعلق کو آپ کس طرح بیان کریں گے؟